عمران خان کو ہمیشہ ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے ،مشاہد اللہ

عمران خان کو ہمیشہ ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے ،مشاہد اللہ

اسلام آباد (اے این این) مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کو ہمیشہ ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے ،،تحریک انصاف کارکنوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیڑھ سو لوگوں کیساتھ اسلام آباد بند نہیں ہوسکتا تھا ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی کی پرفارمنس صفر ہے اور وہ کارکنوں کو اکٹھا کرنے میں ناکام رہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان سمیت تحریک انصاف کی قیادت کو ذلیل و خوار ہونے کے بعد ہی سمجھ آتی ہے۔عمران خان اسلام آباد بند کرنے آرہے تھے اور کسی بھی شہر کو بند کرنے کا اعلان دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔مشاہد اللہ خان نے کہا کہ تحریک انصاف سے ڈیڑھ سو لوگ بھی اکٹھے نہیں ہو سکے جس سے لگتا ہے کہ انکی پارٹی پرفارمنس صفر ہے،میرے خیال میں ڈیڑھ سو لوگوں سے اسلام آباد بند نہیں ہوسکتا تھا اس لئے عمران خان نے خود کو بچایا۔

مشاہد اللہ

مزید : صفحہ آخر