ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 نومبر کی حتمی تاریخ مقرر کر دی

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 نومبر کی حتمی تاریخ مقرر کر دی

لاہور( کامرس رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گوشوارے جمع کرانے کیلئے 15 نومبر 2016ء کی حتمی تاریخ مقرر کر دی ہے۔ گزشتہ روز جاری ایف بی آر کے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 اگست 2016ء مقرر کی گئی تھی جسے قبل ازیں 31 اکتوبر 2016ء تک توسیع دی گئی تھی۔ اسی طرح افراد اور ایسوسی ایشن آف پرسنز کے لئے انکم ٹیکس گوشواروں اور فائنل ٹیکسیشن کے گوشواروں کے لئے 30 ستمبر 2016ء کی آخری تاریخ تھی جسے 31 اکتوبر 2016ء تک بڑھایا گیا تھا۔ اب گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 نومبر 2016ء تک توسیع کی گئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر