لیسکو نے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئے

لیسکو نے متعدد افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دئے

لاہور( کامرس رپورٹر)لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے مختلف افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی مینجر عقیل ظفر سلہری،اسسٹنٹ مینجرصمیم گوہر اور ڈپٹی مینجر آپریشن سجاد رحیم تینوں کو لیسکو ہیڈ کوارٹر میں، ریجنل سٹور مینجر شالامار محمد الیاس گھمن کو مینجر آپریشن سنٹرل سرکل،ڈپٹی مینجرٹیکنیکل امتیازحسین کوڈپٹی مینجرآپریشن رینالہ ڈویژن،اسسٹنٹ مینجر(CS)آصف نذیر،ایکٹنگ اسسٹنٹ مینجر(CS)کینٹ ڈویژن عمردین اورڈپٹی کمرشل مینجرسہیل اقبال تینوں کوکسٹمرسروسزڈائریکٹرلیسکوہیڈکوارٹرمیں،ڈائریکٹرسٹیٹسٹک مشتاق علی قمرکومینجر آپریشن اوکاڑہ سرکل،مینجرآپریشن محمدممتازخان کومینجرآپریشن نارتھ سرکل،ڈپٹی مینجرمحمدسرورمغل کوڈپٹی مینجروئیر ہاؤس چیچوکی ملیاں اورڈپٹی مینجرمحمدحفیظ خان کوڈپٹی مینجرٹیکنیکل شیخوپورہ سرکل تعینات کردیاگیا۔

لیسکو

مزید : صفحہ آخر