تحریک انصا ف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، صمصام علی بخاری

تحریک انصا ف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے، صمصام علی بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام علی بخاری نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس کو جھوٹ کا پلندہ قراردیا، (ن) لیگ کے درباری اپنی نوکریاں بچانے کے لئے تحریک انصاف کے خلاف منفی ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں، حالانکہ پور ی قوم تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر ہونے والے تشدد ، آنسوگیس کی شیلنگ اور گرفتاریاں میڈیا کے ذریعے دیکھ رہی ہے ، (ن) لیگ کی حکومت نے ڈکٹیٹر کے دور کی یاد تازہ کردی ہے ، انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتی ہے اور انشاء اللہ اب پانامہ لیکس کے چوروں کا جلد احتساب ہوگا اور قوم جان سکے گی کہ کیسے ملک کی دولٹ لوٹی گئی اور کیسے بیرون ملک بھیج کر استعمال کیا گیا،انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کبھی بھی ملکی ترقی میں رکاوٹ نہیں بنے ، سی پیک منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور اس میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے،تحریک انصاف کی جدوجہد کرپشن اور لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف ہے ، کرپٹ مافیا کواحتساب کے کٹہرے میں لائے بغیر ملکی معیشت کا مستحکم ہونا ناممکن ہے، (ن) لیگ کی حکومت نے کے پی کے اور وفاق میں خود ہی دیواریں بنائیں اور صوبوں کے درمیان نفرت کے بیج بوئے، پرویز خٹک کی ملک کے ساتھ وفاداری پر شک کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں، پولیس نے (ن) لیگ کے ایماء پر پی ٹی آئی کے پی کے کے کارکنوں پر تشدد اور آنسو گیس پھینکیں اس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف کے گرفتار کارکنوں کو فو ری رہاکیا جائے اور مقدمات ختم کئے جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -