آصف علی زرداری کا بارودی سرنگ کے حادثے میں میجر عمران کی شہادت اور 6جوانوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار

آصف علی زرداری کا بارودی سرنگ کے حادثے میں میجر عمران کی شہادت اور 6جوانوں کے ...

اسلام آباد(پ ر)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرنز کے صدر آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے حادثے میں میجر عمران کی شہادت اور 6جوانوں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میجر عمران شہید جیسے بہادر بیٹوں پر قوم اور دھرتی فخر کرتی رہے گی۔ ایک تعزیتی پیغام میں سابق صدر نے میجر عمران کے بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ سابق صدر نے زخمی جوانوں کی جلد صحتیابی کے لئے بھی دعا کی۔ مزید برآں سابق صدر نے گڈانی میں بحری جہاز کے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ کو ہدایت کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرکے ان کی زندگیاں بچانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے۔ آصف علی زرداری نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مزید : صفحہ آخر