2ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 5ارب 38کروڑ 35لاکھ 7ہزار روپے کی منظوری

2ترقیاتی سکیمیں مکمل کرنے کیلئے 5ارب 38کروڑ 35لاکھ 7ہزار روپے کی منظوری

لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2016-17کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب38 کروڑ 35لاکھ 7ہزار روپے کی منظوری دی ۔ صوبائی ڈویلپمنٹ فورم کے اجلاس کی صدارت گزشتہ روزچیئرمین پی اینڈ ڈی پنجاب محمد جہانزیب نے کی جبکہ صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو سمیت متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔صوبائی ورکنگ پارٹی کے 26 ویں اجلاس میں جن 2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کی منظوری دی گئی ان میں ایگریکلچر سیکٹر کی سکیم صوبے میں کلائمیٹ سمارٹ ٹیکنالوجی پیکج کے تحت زراعت کے شعبہ کو فروغ اور اس میں مزید بہتری کیلئے 4 ارب 88 کروڑ 41 لاکھ 30 ہزار روپے اور روڈ سیکٹر کی سکیم ضلع لیہ میں ہیرا اڈہ تا گھلو موڑ لدھانہ اور پیر جگی شریف تحصیل لیہ (لمبائی 37.80 کلومیٹر) (G-I ، 0.00تا 20.00 لمبائی 20 کلومیٹر، K-II، 20.00تا 37.80 لمبائی 17.80 کلومیٹر) روڈ کی کشادگی و بہتری کیلئے 49 کروڑ 93 لاکھ 77 ہزار روپے شامل ہیں۔

مزید : صفحہ آخر