’’آپ سب سے ملکر بہت اچھا لگا‘‘عامر خان نے مہمانوں کو بھگانے کا طریقہ بتا دیا

’’آپ سب سے ملکر بہت اچھا لگا‘‘عامر خان نے مہمانوں کو بھگانے کا طریقہ بتا ...
’’آپ سب سے ملکر بہت اچھا لگا‘‘عامر خان نے مہمانوں کو بھگانے کا طریقہ بتا دیا

  

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پارٹی کے بعد مہمانوں کو گھر سے جانے کے لیے کہنا ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے اور بہت سے بے فکرے مہمان رات وہیں بیٹھے گپیں ہانکتے رہتے ہیں، انہیں اس بات کی کوئی پروا نہیں ہوتی کہ بیچارا میزبان ان کی میزبانی سے تنگ آ چکا ہے۔ بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکٹ عامر خان کے پاس پارٹی کے بعد مہمانوں کو گھر بھیجنے کا ایک انتہائی آسان فارمولا ہے جو اب انہوں نے سب کو بتادیا ہے۔ آئندہ آپ بھی ان کے اس فارمولے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مہمانوں سے انتہائی شائستگی کے ساتھ نجات پا سکتے ہیں۔انڈیا ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں عامر خان اپنے انکل اور معروف فلم میکر ناصر حسین کی خودنوشت کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے بتایا کہ ’’میرے پاس پارٹی کے بعد مہمانوں کو گھر بھیجنے کا ایک انوکھا کلیہ ہے جو میں نے اپنی انہی انکل ناصر حسین صاحب سے سیکھا ہے۔ میرے گھر میں جب بھی مہمان آتے ہیں اور جب پارٹی ختم ہو جاتی ہے تو میں کھڑا ہو جاتا ہوں اور صرف اتنا کہہ دیتا ہوں کہ ’آپ سب سے مل کر بہت اچھا لگا۔‘یہ سن کر مہمان سمجھ جاتے ہیں کہ میں انہیں خداحافظ کہہ رہا ہوں چنانچہ وہ اٹھ کر اپنی اپنی راہ لیتے ہیں۔‘‘

مزید : صفحہ آخر