دوہرے قتل کے الزام میں سزا یافتہ قیدی بری کرنے کے احکامات

دوہرے قتل کے الزام میں سزا یافتہ قیدی بری کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ نے دوہرے قتل کے الزام پرعمرقید اور2لاکھ روپے جرمانہ کی سزاپانے والے ملزم کی اپیل منظورکرکے بری کردیاملزم کی جانب سے بیرسٹرظہورالحق اورمحمد ابراہیم ایڈوکیٹ نے اپیل کی پیروی کی جسٹس قیصررشید اورجسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے ملزم عبدالواضع ساکن کاٹلنگ کی اپیل کی سماعت کی انہوں نے عدالت کوبتایا کہ اس کے موکل پرزبانی تکرار پر2007ء میں محمد امین اورخاندان نامی شخص کو قتل کرنے کاالزام ہے اورماتحت عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم کو عمرقید اوردو لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی تاہم ماتحت عدالت نے بہت سی شہادتوں کو نظراندازکیاہے کیونکہ استغاثہ کے گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی سزاکالعدم قرار دیتے ہوئے اسے بری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر