نادرا کے برخاست شدہ ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری

نادرا کے برخاست شدہ ملازمین کی بحالی کے احکامات جاری

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس وقاراحمدسیٹھ اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل دورکنی بنچ نے 2015ء میں ا حتجاج کے باعث ملازمت سے برخاست ہونے والے نادرا کے دواہلکاروں کی بحالی کے احکامات جاری کردئیے ہیں فاضل بنچ نے عیسی خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرسلیم شیرپاؤاورگوہررحمان مروت کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ درخواست گذاروں کو2015ء میں اس لئے ملازمت سے برطرف کیاگیاکہ وہ سروس سٹرکچرکے لئے احتجاج کررہے تھے جبکہ اس حوالے سے درخواست گذاروں کو شوکاذ جاری کیاگیانہ ہی اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد ہیں کہ انہوں نے سروس کے منافی کوئی اقدام کیاہے انہیں سیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیاعدالت نے دلائل مکمل ہونے پردونوں اہلکاروں کی بحالی کے احکامات جاری کردئیے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر