باجوڑ لیویز ،سیفران کی جانب سے ترامیم کا نوٹیفیکشن معطل

باجوڑ لیویز ،سیفران کی جانب سے ترامیم کا نوٹیفیکشن معطل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس قیصررشیدپرمشتمل دورکنی بنچ نے باجوڑ لیویز سے متعلق حال ہی میں سیفران کی جانب سے کی گئی ترامیم سے متعلق نوٹی فکیشن معطل کردیااورسیکرٹری سیفران سے جواب مانگ لیافاضل بنچ نے خالدرحمان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائرباجوڑ لیویز کے صوبیدار میجررحمت گل سمیت گیارہ درخواست گذاروں کی رٹ کی سماعت کی اس موقع پرعدالت کو بتایاگیاکہ سیفران ڈویژن نے 2012ء میں ایک نوٹی فکیشن کے ذریعے قرار دیاتھا کہ فاٹااورپاٹامیں کام کرنے والے لیویزکوپنشن کی ادائیگی کی جائے گی تاہم2013ء میں ایک اورترمیم کے ذریعے قرار دیاگیاکہ صوبیدار یا صوبیدار میجرکی حیثیت سے فرائض انجام دیں گے تو وہ ساٹھ سال پرریٹائرہوں گے مگرایک مرتبہ پھرلیویزقوانین میں ترمیم کرکے یہ لازم قرار دیاگیاکہ صوبیداریاصوبیدار میجرتین سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد ریٹائرڈتصورہوں گے خواہ ان کی عمرکتنی ہی کیوں نہ ہوانہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ترمیم سے سینکڑوں لیویزاہلکارکم عمری ہی میں ریٹائرڈ ہوجائیں گے یہ ترمیم غیرقانونی اورآئین کے منافی ہے عدالت نے ابتدائی دلائل مکمل ہونے پر مذکورہ نوٹی فکیشن معطل کردیااورمتعلقہ حکام سے جواب مانگ لیا۔