خبر لیک کرنے پر وزیراعظم،سعد رفیق، مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سرکاری وکیل بحث کیلئے طلب

خبر لیک کرنے پر وزیراعظم،سعد رفیق، مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمے کی ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال سیال نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خبر لیک کرنے پر وزیراعظم میاں محمد نوازشریف،وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق، مریم نواز اور فواد حسن کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سرکاری وکیل کو بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 10نومبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں کالج روڈ کے طاہرخلیل نے اپنے وکیل اظہرصدیق کی وساطت سے سلامتی کونسل سے خبر لیک ہونے پر وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز، فواد حسن،پرویز رشید،سعید رفیق کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ یہ خبر ان میں سے کسی نے لیک کی ہے ،ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے ،عدالت نے ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کی جو عدالت میں دوران سماعت پیش کردی گئی ،ایف آئی اے نے موقف اختیار کیا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں کیونکہ یہ معاملہ اسلام آباد کا ہے جبکہ عدالت میں اظہرصدیق ایڈووکیٹ کا موقف تھا کہ یہ خبر لاہور کے اخبارات میں شائع ہوئی ہے جس پر عدالت نے سماعت 10نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے اظہرصدیق اور سرکاری وکیل کو آئندہ تاریخ پر بحث کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر