میونسپل ورکرز کا اجلاس ،محرم الحرام ڈیوٹی کے اوور ٹائم دینے کا مطالبہ

میونسپل ورکرز کا اجلاس ،محرم الحرام ڈیوٹی کے اوور ٹائم دینے کا مطالبہ

پشاور(سٹاف رپورٹر) آل میونسپل ورکرز یونین ڈبلیوایس ایس پی (رجسٹرڈ)نے کوہاٹی یونین آفس میں مجلس عاملہ کا ایک ہنگامی اجلاس منعقدہ کیاجس میں چیئرمین ریاض خان جنرل سیکرٹری عابد سہیل سر پرست اعلیٰ عنایت اللہ،شفیع اللہ ،اکبر خان ،انور ماما ودیگرنے شرکت کی اجلاس میں ڈبلیوایس ایس پی کے افسران کا آوور ٹائم پریوٹرن لینے پرغموغصہکا اظہارکیا اور مشترکہ طورپربیان جاری کیا کہ بورڈ وافسران کی ملی بھگت سے مزدور کش پالیسیوں کا نفاذ ملازمین کو دیوار سے لگانے کی کوشش ہے عید ومحرم الحرام پرانتک محنت اور لگاتار 16,16گھنٹے ڈیوٹی دینے کے باوجود بورڈ اپنے سابقہ فیصلے پر منحرف ہوگئی ہے اور ڈبل اوور ٹائم کا پنا دیا ہوا آڈرکینسل کرکے سنگل اوور ٹائم کا نیا آڈر جاری کردیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر