محکمہ صحت کیلئے پروفیشنل الاؤنس کا حصول زندگی اور موت کا مسئلہ ہے

محکمہ صحت کیلئے پروفیشنل الاؤنس کا حصول زندگی اور موت کا مسئلہ ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کیلئے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس کا حصول زندگی اور موت کا مسئلہ بن گیا ہے اور ملازمین اس تضاد اور ناانصافی کو ختم کرانے کیلئے متفق ہیں اور ہر قسم کی قربانی کا عہد کرلیا ہے تبلیغی اجتماع کے احترام میں اور سیاسی گرد آلودہ ماحوم میں ہیلتھ ایمپلائز کوارڈنیشن کونسل نے جناح پارک میں احتجاجی دھرنا کی تاریخ 22 نومبر2016ء مقرر کردی ہے اس اثناء میں جنوبی اضلاع میں جلسے کرانے کیلئے پشاور ڈویژن کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی جن میں درج ممبران شامل ہیں ،مراد علی صدر ایپکا ایل آر ایچ پشاور ،نور محمد خان نائب صدر ڈائریکٹر جنرل پرونشل ہیلتھ سروسزاکیڈمی اینڈ الائیڈ انسٹی ٹیوٹس خیبرپختونخوا ،ہمایون خان خلیل صدرکلاس فور کے ٹی ایچ ،سید قمر شاہ صدر آئی ٹی سٹاف ایچ ایم سی ودیگر شامل ہیں ۔