عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

عبدالولی خان یونیورسٹی میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

مردان ( بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی مردان شعبہ سوشیالوجی مین کیمپس میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کا عنوان ’’پشتون ثقافت اور ان کے روایات ‘‘تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر سید ظفراللہ بخشالی اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ پشتو عبدالولی خان یونیورسٹی نے لیکچر دیا انہوں نے کہا کہ پشتونوں کی تاریخ صدیوں سال پرانا ہے پشتون معاشرے میں حجرہ اور جرگہ کو بڑی اہمیت حاصل ہے تمام مسائل کا حل جرگہ کے ذریعہ حل کیا جاتا ہے اس کے علاوہ پشتون کی انفرادیت مہمان نوازی ،ننگ،پت ،پشتو،بدرگہ ،بدل،پیغور،سورہ ،ننواتی اور دیگر موضوعات پر گفتگو کی ۔ شعبہ سوشیالوجی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سید راشد علی نے کہا کہ اس طرح سیمینار اور ورکشاپ کا انعقاد ہماری نصاب کا حصہ ہے اور آئندہ بھی کریں گے اس موقع پر کورس انچارج محمد ریاض کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبا اور طالبات نے شرکت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر