انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

انجینئرنگ یونیورسٹی کے زیر اہتمام ایک روزہ تربیتی ورکشاپ

پشاور( سٹاف رپورٹر)نجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیرنگرانی آؤٹکم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم (Outcome Based Education System) کے موضوع پر ایک روزہ ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ٹریننگ کا مقصد انجینئرنگ یونیورسٹی کی فیکلٹی میں آؤٹکم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور اس سے متعلق مختلف پہلو ؤں پر ٹریننگ دیناتھا۔ الیکٹریکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر ڈاکٹر عنایت اللہ بابر نے ٹریننگ دی۔پروفیسر ڈاکٹر بابر نے اس موقع پر آؤٹکم بیسڈ ایجوکیشن سسٹم کے تحت نصاب کی تیاری اور اس کے تحت انجینئرنگ کے مختلف شعبوں کو پڑھائے جانے کے طریقے پر روشنی ڈالی۔اس موقع ہر ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل پروفیسر ڈاکٹر سحر نورنے اپنے خطاب میں فیکلٹی سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے معیار کو مذید بلند کرنے میں ان کا ساتھ دیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کوالٹی کا معیار بین الاقوامی سطح پر لانے کے لئے کوشش کی جارہی ہے تاکہ طلباء کو بہترین تعلیم دی جاسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر