توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور کو نوٹس

توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری انسانی حقوق ...

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فیصل زمان نے توہین عدالت کی درخواست پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15روز میں جواب طلب کرلیاہے ۔درخواست گزارہارون منور ،محبوب احمد وغیرہ کی درخواست پران کے وکیل سیداسد علی شاہ ایڈووکیٹ نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا جون2006ء میں محکمہ قانون کے ڈائریکیویٹ میں بھرتی ہوئے تھے 2008میں ڈائریکیویٹ کو ختم کرکے انسانی حقوق واقلیتی امور ڈیپارٹمنٹ بنادیاگیا تھا جبکہ سٹاف کو ایس اینڈ جی اے ڈی میں مرج کرنا چاہیے تھا جوکہ نہیں کیا گیا۔درخواست گزار 10سال سے محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور میں بطور نائب قاصد ز کام کررہے ہیں اور 4سال سے ترقی کیلئے افسران کو درخواستیں دے رہیں ہے نہ ہمیں ترقی دی جارہی ہے اور نہ ہی ایس اینڈ جی اے ڈی میں مرج کیا جارہا ہے ہمارے ساتھ بھرتی ہونے والے سارے سینئر کلرک ہوچکے ہیں اور ہم ابھی تک نائب قاصد کی ڈیوٹی کررہے ہیں ہماری شنوائی نہ ہونے پر ہم نے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تو عدالت نے 1جولائی 2016کو درخواست نمٹاتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور انسانی حقوق واقلیتی امور کے سیکرٹری کو 8ہفتے کے اندر درخواست گزاروں کا موقف سن کر عملدآمد کرکے رپورٹ ہائی کورٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس پر ابھی تک عمل نہیں ہوا جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری انسانی حقوق واقلیتی امورکو 15دنوں کے اندر جواب طلب کرلیاہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر