قومی وطن پارٹی پی کے26کی تنظیم نو مکمل

قومی وطن پارٹی پی کے26کی تنظیم نو مکمل

تخت بھائی(نامہ نگار)قومی وطن پارٹی PK-26 کی تنظیم نو مکمل ۔ حاجی ملک عزیز خان چیئرمین ، ڈاکٹر محمد عرفان مہمندسینئر وائس چیئرمین، عابد حیات بابا خیل جنرل سیکرٹری، ڈاکٹر دیدار خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری،حاجی اقبال ضمیر نائب چیئرمین اول ، حاجی اول داد خان نائب چیئرمین دوم ،حاجی گل حیات نائب چیئرمین سوم، ارباب زبیر شاہ جائنٹ سیکرٹری اول، میاں خان مہمندجائنٹ سیکرٹری دوم ، منتظر خان جائنٹ سیکرٹری سوم ،امداد حسین خان انفارمیشن سیکرٹری ، امجد علی مہمند کلچر سیکرٹری، مسعود خا ن آفس سیکرٹری ا ور زاہد خان تاجک کو سوشل میڈیا انچارج مقرر کر دیئے گئے۔اس سلسلے میں یو سی جہانگیر آباد حجرہ ملک عزیز خان میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پرقومی وطن پارٹی ضلع مردان کے چیئرمین شاد علی خان، سینئر وائس چیئرمین حاجی ملک مجیب الرحمان، جنرل سیکرٹری شاہد انور افریدی ، فضل مالک لالا اور مسلم جان لالا بھی موجود تھے۔قومی وطن پارٹی ضلع مردان کے چیئرمین ممتاز صنعت کار شاد علی خان نے کہا کہ ملی رہبرآفتاب احمد خان شیرپاؤپختونو کے حقیقی لیڈر اور قومی وطن پارٹی ہی پختونو کی واحد نمائندہ جماعت ہے جس کے قائدین ہر فورم پر پختونو ں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر کئی بار خود کش حملے ہونے کے باوجود وہ اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے پختون قوم کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو سی جہانگیر آبا دتخت بھائی حجرہ ملک عزیز خان میں پی کے 26کے تنظیم نو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرقومی وطن پارٹی ضلع مردان کے سینئر وائس چیئرمین حاجی ملک مجیب الرحمان، جنرل سیکرٹری شاہد انور افریدی ، فضل مالک لالا اور مسلم جان لالا اور PK-26کے نو منتخب چیئرمین حاجی ملک عزیز خان نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے کہاکہ ہم جمہوری لوگ ہیں اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں۔کسی کے آنے جانے سے پارٹی پر کوئی اثر نہیں پڑیگا۔ قومی وطن پارٹی کا قافلہ اپنی طرف رواں دوان رہے گا اور ایک پہاڑ کی طرح مضبوط ہے۔پختونو نے ملک و قوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔حکمرانوں کو چاہیے کہ اس وقت عوامی خدمت اور امن پر توجہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30۔40سال خطے میں لگی آگ میں ہزاروں پختون شہید ہو چکے ہیں کروڑوں لوگ بے گھر ہوئیں۔اے این پی نے پختون کو پختون کے نام پر تباہ کیا۔ملک میں مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے چھوٹے صوبوں خاص کر خیبر پختواہ کے ساتھ وسائل کی تقسیم میں مسلسل نا انصافی ہو رہی ہے۔ضلع مردان کے چیئرمین شاد علی خان نے تمام نو منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کی اور پی کے 26کے تنظیم نو پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نو منتخب کابینہ پختون قوم اور خطے کو درپیش مسائل حل کرنے میں کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔ آخر میں قومی وطن پارٹی کے بزرگ رہنما نثار لالا (کاٹلنگ)کی اچانک موت پر تقریب کے شرکاء نے افسوس کا اظہارکرتے ہوئے فاتحہ خوانی اور خصوصی دعا کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر