پرا ئیو یٹا ئز یشن نیٹ ورک کا پنجم امتحان بورڈ کے ذریعہ لینے پر تحفظات کا اظہار

پرا ئیو یٹا ئز یشن نیٹ ورک کا پنجم امتحان بورڈ کے ذریعہ لینے پر تحفظات کا ...

مردان ( بیورورپورٹ) نجی تعلیمی اداروں کے مشترکہ تنظیم پرائیویٹایجوکیشن نیٹ ورک نے جماعت پنجم امتحان بورڈ کے ذریعے لینے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مستر د کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع مردان ، صوابی اور چارسدہ کے ضلعی ذمہ داران کا مشترکہ اجلاس یہاں دانش سکول گوجرگڑھی میں ہوا۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر عقیل رزاق ، جنرل سیکرٹری عطاء الرحمان ایڈوکیٹ، ایڈیشنل سیکرٹری انس رضا ، ضلع مردان کے نائب صدر طفیل خان ، جنر ل سیکرٹری تاج ملوک ، صوابی کے مظہر خان اور چارسدہ کے جنر ل سیکرٹری طاہر امین سمیت کثیر تعداد میں زونل ذمہ داران نے شرکت کی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت این جی اوز کی ایماپر نصاب میں تبدیلیاں کرکے سیکولرازم کے لئے راہ ہموار کر رہی ہے۔ یہ فیصلہ نجی تعلیمی اداروں کو کسی صورت قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت یہ فیصلہ فی الفور واپس لے لیں بصورت دیگر پورے صوبے کی طرح مردان میں میں ہزاروں تعلیمی ادارے بند کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر