ڈ بلیو ایس ایس پی کے نئے ایم آپر یشنز اور زونل مینجر زون بی نے چارج سنبھال لیا

ڈ بلیو ایس ایس پی کے نئے ایم آپر یشنز اور زونل مینجر زون بی نے چارج سنبھال لیا

پشاور (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) کے نئے جنرل منیجر آپریشنز انجینئر علی خان اور زونل منیجر انجینئر فخر عالم نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا۔ انجینئر علی خان قبل ازیں زونل منیجر زون سی اور انجینئر فخر عالم منیجر سالیڈ ویسٹ زون بی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ صوبے کے دیگر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈبلیو ایس ایس سیز کے قیام کے بعدان کے پیشرو جی ایم آپریشنز اور زونل منیجر نے وہاں ملازمت اختیار کی تھی جس کے باعث یہ عہدے خالی تھے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات کی روشنی میں سلیکشن کمیٹی نے باقاعدہ مشتہری کے بعد امیدواروں کے انٹرویو کرتے ہوئے ان کی تعیناتی کی سفارش کی تھی جس کی روشنی میں ڈبلیو ایس ایس پی کے ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ نے مجاز حکام کی منظوری کے بعد ان کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خان زیب خان اور دیگر حکام نے انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ خدمات کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کے لئے اپنی صلاحیتیں احسن طریقے سے استعمال کریں گے۔ادھر ملازمین یونینز نے بھی نئے عہدیداروں کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے ڈبلیو ایس ایس پی کو تعاون کا یقین دلایا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر