کرک میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق

کرک میں مختلف واقعات کے دوران 2 جاں بحق

کرک (بیورورپورٹ) کرک میں فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، تحصیل تخت نصرتی میں مدکی روڈ پر ویرانے سے دونا معلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں بر آمد ، پو سٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو امانتاً دفنا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق پہلے واقعے میں منگل کے روز دوپہر ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال کرک علاج کیلئے آنیوالے عبد الغنی ولد فرید خان ساکن زونکہ بانڈہ تحصیل بانڈہ داؤ شاہ کرک کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی فائرنگ کے دوسرے واقعے کے دوران دیرینہ عداوت کے بنا پر سردار محمد خان ولد خیال بادشاہ ساکن عیسک خماری تحصیل بانڈہ داؤد شاہ قتل ہوئے واقعے کی رپورٹ تھانہ ٹیری میں درج کی گئی ۔ تحصیل تخت نصرتی میں مدکی روڈ کے ویرانے سے عوام علاقہ کی اطلاع پر پولیس نے دو نامعلوم افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد کیں ان افراد کو قتل کرنے کے بعد دفنا دیا گیا تھا چہرے مسخ ہونے کی وجہ سے لاشوں کی شناخت نہ ہوسکی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق قتل ہونیوالے افراد کی عمریں تقریباً 35سے 40سال کے درمیان ہیں اور ان کو قتل کرنے کے بعد چہرے مسخ کیئے گئے تھے پولیس کی مدد سے مقامی آبادی کے افراد نے لاشوں کو غسل دیکر تخت نصرتی کے مقامی قبرستان میں امانتاً دفنا دیا ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر