صوابی ،مشیر اور نیبرڈ ہوڈ ناظم کا انور باچا اکیڈیمی کا دورہ

صوابی ،مشیر اور نیبرڈ ہوڈ ناظم کا انور باچا اکیڈیمی کا دورہ

صوابی( بیوروپورٹ) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی وزیراعلیٰ عبدالکریم خان اورنیبر ہوڈ کونسل متنی چنگن 1کے ناظم سادہ انتظار کا انورباچا کرکٹ اکیڈمی کا دورہ، اکیڈمی تک تقریباً ایک کلومیٹر روڈ کی تعمیر اور بجلی پولز وٹرانسفارمر جلد مہیا کرنے کی یقین دہانی، معاون خصوصی نے نوجوانوں کو کرکٹ کی تفریحی سہولیات فراہم کرنے میں انورباچا کی کاوشوں کو سراہا۔ ABCA کے چیف ایگزیٹیو انورباچا نے کہا ہے کہ حلقہ pk-34 کے نوجوانوں کیلئے 38 کنال رقبہ پر محیط کرکٹ اکیڈمی کے قیام کا مقصد اپنے علاقہ کے نوجوانوں کیلئے کھیل کود کی سہولیات سے آراستہ جگہ مہیا کرنے کیساتھ ساتھ فرسٹ کلاس کوچز کیذریعے انہیں بہترین ٹریننگ وتربیت دینا اور انکی راہنمائی ہے تاہم اکیڈمی میں تفریح کیلئے آنے والے نوجوانوں کو ضابطہ اخلاق کی چند باتوں کاپابند بھی رکھا جاتا ہے کہ تمام کھلاڑی ظہر،عصر اور مغرب کی نماز باجماعت پڑھنے کی پابندی کریں گے جس کیلئے اکیڈمی میں سہولیات مہیا کی گئی ہیں کھیل کود کے دوران گالی گلوچ اور اکیڈمی میں سگریٹ یا دیگر نشہ آور چیزوں کے استعمال پرپابندی عائد ہے جبکہ مرتکب نوجوان کو پچاس روپے جرمانہ کرکے آئندہ اسکی اکیڈمی میں آنے پر پابندی لگائی جاتی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ عبدالکریم خان نے اکیڈمی کا دورہ کرکے ہمیں درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے جس پر میں اور میرے ساتھ کوچز حماد علی شاہ،محمد علی، کمیٹی کے چیئرمین مختیار باچا،عابد اور وکیل خان پر مشتمل اکیڈمی کی پوری ٹیم ایم پی اے عبدالکریم خان کے بے حد مشکور ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر