نوشہرہ،سرکاری اراضی پر غیر قانونی پلازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

نوشہرہ،سرکاری اراضی پر غیر قانونی پلازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ایگزیکٹیوآفیسر نوشہرہ کینٹ محمدسلیم کی خصوصی ہدایت پر کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیت سرکاری زمین پرقائم غیرقانونی پلازوں کے خلاف گرینڈ اپریشن شروع کردیا ہے خوشحال کالونی میں کنٹونمنٹ بورڈ کی زمین پر تعمیر پلازہ کو قبضے میں لیکر سیل کردیاگیا ہے مقامی عدالت نے کنٹونمنٹ بورڈ کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پلازہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کیا جس پر کنٹونمنٹ انتظامیہ نے ایکشن لیتے ہوئے پلازہ قبضے میں لیکرسیل کردیاہے کسی کو بھی سرکاری زمین اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیت پر قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی قبضہ کرنے والے فوری طورپر قبضہ کنٹونمنٹ بورڈ کے حوالے کریں بصورت دیگر غیرقانونی پلازے اور دکانیں تعمیرکرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرکے سیل کردی جائے گی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی عدالت کے فیصلے کے بعد ایگزیکٹیوآفیسر محمد سلیم خان کی خصوصی ہدایت پر ٹیکس سپرنٹنڈنٹ محمداشفاق عالم، کنٹونمنٹ سٹاف شیرمحمد، محمدپرویز، قدیرخان نے بمعہ کنٹونمنٹ نفری ایکشن لیتے ہوئے غیرقانونی طورپر پلازے کو قبضے میں لیتے ہوئے سیل کردیا ہے غیرقانونی طورپر قبضہ کرنے والوں کے خلاف ایگزیکیٹیوآفیسر محمدسلیم نے بھرپور ایکشن لیتے ہوئے اپریشن شروع کیا کسی کو بھی سرکاری املاک اور قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی غیرقانونی طورپر پلازے اور دکانیں فوری طورپنونی شکل دے اور کنٹور قانمنٹ رولزکے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کو تمام واجبات ادا کریں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی ممبران کنٹونمنٹ بورڈ واجدقیوم، محمدفیاض نوشہرہ کی آمدن میں زبردست اضافہ ہوگا اور کنٹونمنٹ بورڈ کی وسائل نوشہرہ کینٹ کے عوام پر خرچ ہوسکے گا۔