مردان سے سود خوروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ،نائب ناظم تحصیل

مردان سے سود خوروں کا ہمیشہ کیلئے خاتمہ کردیں گے ،نائب ناظم تحصیل

مردان ( بیورورپورٹ) تحصیل نائب ناظم مشتا ق سیماب نے کہاہے کہ مردان سے سود خوروں کا ہمیشہ کے لئے خاتمہ کر دیں گے ۔سود ایک لعنت ہے اور کسی کو بھی پرائیویٹ سود یا انڈرپلے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔وہ ٹی ایم اے مردان میں غیر مسلم اور غریب سویپرز سے سود لینے والے تین افرادسیار،شاہ نواز اور مستجب ساکنان چاٹو کو پولیس کے حوالہ کرنے کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پرتحصیل کونسل مردان کے اپوزیشن لیڈر ملک آیاز ،تحصیل کونسلر شاہ فہد اور مولانا راحت بھی انکے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اسلا م کو بد نام کرنے کیلئے سود ی لین دین کر رہے ہیں تو انہیں یہاں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر