آنسو گیس کا بے دریغ استعمال تحریک انصاف کے2کارکن جاں بحق
پشاور(آن لائن)حکومت کی جانب سے آنسو گیس کے بے دریغ استعمال نے تحریک انصاف کے 2کارکنوں کی جان لے لی ، پی ٹی آئی کی قیادت نے انعام اللہ جاں بحق اور ایک کارکن کی ہلاکت کی تصدیق کردی جبکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد کارکن انعام اللہ کے قتل کا مقدمہ درج کرائینگے۔تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے اعلان کے باعث پولیس کی جانب سے مختلف شہروں کریک ڈان جاری ہے اور مختلف جگہوں پر اسلام آباد کی جانب پیش قدمی کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی روکا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ان کارکنوں کو روکنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ، ہوائی فائرنگ اور لاٹھی چارج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ضلعی ناظم پشاور عاصم خان کے مطابق آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث ان کا کارکن جاں بحق ہو گیا ہے جبکہ سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ مشاورت کے بعد کارکن انعام اللہ کے قتل کا پراچہ کاٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پورے ملک کو لاک ڈان کر دیا ہے لیکن کس قانون کے تحت سڑکیں بند کی گئی ہیں؟ ان کا کہنا تھا کہ آئین کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد کرنا چاہتے ہیں، چیئرمین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ منظور ہو گا، وہ دوبارہ بلائیں گے تو ہم جائیں گے ۔
آنسو گیس