ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری، خاتون شہید، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر حارجہ طلبی شدید احتجاج

ورکنگ بانڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ و گولہ باری، خاتون شہید، بھارتی ڈپٹی ...

سیالکوٹ،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این) بھارتی فوج کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور ایک بار پھر بھارتی فوج نے ورکنگ بانڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ وگولہ باری کی جس کا پاک افواج کی جانب سے بھر پورجواب دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ، ہرپال، مراجکے اور شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی گئی، بھارتی فوج کی جانب سے چارواہ سیکٹر پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں۔دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاکستان رینجرزکی جانب سے بھرپورجواب دیا گیا اوردشمنوں کی صفوں میں خاموشی چھا گئی جب کہ پاک افواج کی جانب سے کارروائی تاحال جاری ہے۔دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی جانب سے خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرلیا ہے،لائن آف کنٹرول پر بھارتی کی جانب سے خلاف ورزیوں پر احتجاج کیا گیا ہے،دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ربھارتی فائرنگ سے 6شہری شہیداور 8زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول