اسلام آباد، تحریک انصاف کے238گرفتار کارکنان کو رہائی مل گئی

اسلام آباد، تحریک انصاف کے238گرفتار کارکنان کو رہائی مل گئی

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے 238 گرفتار کارکنان کو رہائی مل گئی۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اسلام آباد لاک ڈاؤن کرنے کے الزام میں گرفتار 238 کارکنان کی ضمانتیں اسسٹنٹ کمشنر ملک فرخ ندیم نے منطور کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے دفعہ 188 میں گرفتار تمام سیاسی کارکنان کے کیسنز کی سماعت کا اسسٹنٹ کمشنر ملک فرخ ندیم کو تعینات کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف لائرز ونگ کے صدر راجہ آفتاب ایڈووکیٹ مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے مجسٹریٹ فرخ ندیم نے فاضل وکیل کے دلائل سننے کے بعد گرفتار تمام کارکنان کی ضمانتیں ذاتی شورٹی پر منظور کرلیں۔ واضح رہے کہ ملک فرخ ندیم مجسٹریٹ نے عمران خان کے دھرنے کو مؤخر کرنے اور پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کا اعلان کرنے کے بعد تمام ضمانتیں منطور کیں۔

مزید : پشاورصفحہ اول