لوئر مہمند میچنئی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا

لوئر مہمند میچنئی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ قبضے ...

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، لوئر مہمند میچنئی میں سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، غیر قانونی اسلحہ قبضے میں لے لیا۔ دویزئی میں قبائلی جرگہ اور پولیٹیکل انتظامیہ کی کاروائی۔ 5 مشکوک افراد کے مکانات مسمار۔ کمالی حلیمزئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ، فریقین سے ایک ایک گرفتار۔ مہمند ایجنسی مقامی انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ میچنئی رحیم کور، کاشی کور، ڈب کور اور مضافات می سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھر گھر تلاشی آپریشن کیا۔ اس دوران بڑی تعداد میں شارٹ مشین گنز، 7 ایم ایم رائفلز، 12 بور رائفلز، پستول، 303 رائفلز اور میگزین قبضے میں لے لئے ہے۔ اسی طرح لوئر مہمند پولیٹیکل انتظامیہ اور علاقائی عمائدین نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تحصیل پنڈیالئی دویزئی ایپی کور میں کاروائی کرتے ہوئے 5 مشکوک افراد کے مکانات مسمار کر دیئے ہیں۔ علاوہ ازیں تحصیل حلیمزئی اپر کے علاقہ غازی بیگ کمالی میں پرانی رنجش کے نتیجے میں موسم اور وحید فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ واقعہ کی طلاع ملتے ہی پولیٹیکل انتظامیہ موقعہ پر پہنچ گئی اور دونوں فریقین سے ایک ایک شخص کو گرفتار کر کے غلنئی حوالات میں بند کر دیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ اول