ضلع سے پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، سلیم سیف اللہ

ضلع سے پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا حل ہماری سیاست کا محور ہے، سلیم ...

لکی مروت(نمائندہ خصوصی ) مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنماء سلیم سیف اللہ خان نے گزشتہ روز کر بدنی خیل،وانڈہ کلن اور خیروخیل میں 95لاکھ روپے سے مکمل ہونے والے الگ الگ آبنوشی منصوبوں کا افتتاح کیا ،آبنوشی کی یہ منصوبے سیف اللہ برادران کی کوششوں سے مکمل ہوئے ہیں۔آبنوشی منصوبے کو چالو ہونے سے دیہی علاقوں کے ہزار وں آباد ی مستفید ہوگی اور پینے کے پانی کا مسئلہ بھی کافی حد تک حل ہوسکے گا۔آبنوشی منصوبوں کو چالو کرنے پر لوگوں نے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سیف اللہ برادران کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم اشفاق احمدخان مینا خیل ،سابق ایم این اے غلام الدین خان ،ضلعی کوارڈنیٹر آمیر مشال خان ،آراکین ضلع کونسل افتاب خان، طارق قدیرخان،محمد خالد خان،تحصیل کونسلر حاجی ملک جمعراز خان ،ناظم حاجی میر احمدجان،نقیب اللہ خان اور ملک گل اطلس خان سمیت دیگر یونین نمائندوں ومشران علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔افتتاحی تقریبات سے سلیم سیف اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے پسماندگی کا خاتمہ اور عوامی مسائل کاحل برادران کا سیاست کا محور ہے لیکن بد قسمتی سے گزشتہ کئی عشروں برادران کا اقتدار میں نہ آنے سے ضلع میں آبنوشی وآبپاشی،مواصلات ،بجلی ودیگر مسائل کافی حد تک بڑھ گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ اول