چکدرہ، تیمر گرہ، دیر روڈ کی اسپالٹ کا کام این ایچ اے نے کیا ہے، انجینئر امیر مقام

چکدرہ، تیمر گرہ، دیر روڈ کی اسپالٹ کا کام این ایچ اے نے کیا ہے، انجینئر امیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام نے کہاہے کہ چکدرہ تیمرگرہ دیرروڈکی اسپالٹ کاکام نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کیاہے ،شاہراہ بھی NHA کی ہے اوراین ایچ اے وفاقی ادارہ ہے کوئی غلط گریڈٹ لینے کی کوشش نہ کریں اسی طرح تمام گرڈسٹیشن اور بجلی کانظام پیسکوکے زیرنگران ہے اوروہ بھی وفاقی محکمہ کوئی عوام کی آنکھوں دھول جھونکنے کی کوشش نہ کریں، دیرمیں بجلی اوراین ایچ اے کے جاری منصوبے میری مرہون منت ہے اوراسکاافتتاح بھی میں کروں گاتاہم عوام جعلی افتتاح پرکان دھرے۔انہوں نے کہاکہ تمام وفاقی محکموں کی نگرانی وزیراعظم محمدنوازشریف کی طرف سے میرے ذمے ہیں انشاء اللہ بہت جلددیرکادورہ کرکے تمام ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ اورسرکاری طورپرافتتاح کروں گا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ملک جہانزیب سابق صوبائی وزیراورنثاروردق کی قیادت میں دیرکے وفدسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ نے پہلے سے یکم نومبرپیشی کیلئے مقررکیاتھا توپھرعمران خان کی احتجاج کی کیاضرورت تھی،سپریم کورٹ عمران خان کی وجہ سے ملک کوپہنچنے والے نقصانات کابھی حساب لیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ملک وقوم کونقصان پہنچانے پر عوام سے معافی مانگے،خان صاحب اس باربھی مایوس ہوااورآئندہ بھی مایوس ہونگے،کبھی بھی وزارت عظمیٰ کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔