ای میلز کا معاملہ،ہیلری کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پر کڑی تنقید

ای میلز کا معاملہ،ہیلری کی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پر کڑی تنقید

واشنگٹن (اے این این)امریکہ میں آئندہ ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل ہلیری کلنٹن کی امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر پر کڑی تنقید ٗ کلنٹن کی انتخابی مہم نے ہلیری کلنٹن کی ای میل کے استعمال کے متعلق نئی تحقیقات پر ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دوہرے معیار برتنے کا الزام لگایا ہے۔یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی میڈیا کے مطابق جیمز کومی نے برملا روس پر امریکی انتخابات میں مداخلت اور مبینہ ای میل ہیکنگ کا الزام لگایا ہے۔ایف بی آئی نے اس معاملے پر بی بی سی کو معلومات فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

ہیلری کلنٹن

مزید : کراچی صفحہ اول