بدعنوانی معاشرے کے لئے زہر ہے،گورنرسندھ

بدعنوانی معاشرے کے لئے زہر ہے،گورنرسندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان سے منگل کو گورنر ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر برائے قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبہ کے مختلف معاملات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشیر قانون نے گورنر سندھ کو اپنے محکمہ کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر گورنر سندھ نے ہدایت کی کہ بدعنوانی معاشرے کے لئے زہر کی مانند ہے اس کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول