میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،فاروق ستارکے وارنٹ گرفتاری جاری

میڈیا ہاؤسز حملہ کیس ،فاروق ستارکے وارنٹ گرفتاری جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسدادہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 22 اگست کو ہنگامہ آرائی، میڈیا ہاؤسز پرحملے اور بغاوت کے 2 مقدمات میں فاروق ستار، عامر خان اور دیگر مفرور ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو انسدادہشتگردی کی عدالت میں 22 اگست کو ہنگامہ آرائی اور بغاوت کے دو مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں پولیس کی جانب سے ایم کیو ایم کے رہنما شاہد پاشا قمر منصور ایڈووکیٹ گلفراز خٹک سمیت 50 سے زائد ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم کی 3 خواتین کارکنان جو ضمانت پر رہا ہیں وہ بھی عدالت میں حاضر ہوئیں۔ عدالت میں 22 اگست میں گرفتار ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کردی گئیں عدالت نے مقدمے میں مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے قائد ،فاروق ستار، عامر خان سمیت 1500 سے زائد ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ سماعت کے بعد غیر رسمی گفتگو میں شاہد پاشا نے کہا کہ فاروق ستار نے ہماری قوم کو تتر بتتر ہونے سے بچایا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے سیاسی یتیموں کے خواب پورے نہیں ہونے دیئے ہیں ۔ جیل میں ایم کیو ایم پاکستان کے 850 کارکنان قید ہیں۔ نائن زیرو پر کارکنوں سے جوتے کھاکر بھاگنے والے آج بنگلوں میں بیٹھے ہیں۔