کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں کو 28سال قید کی سزا

کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں کو 28سال قید کی سزا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ ،اقدام قتل اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں ملوث کالعدم تنظیم کے 5دہشت گردوں کو 28,28سال قید کی سزا سنادی ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس مقابلہ ،اقدام اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات کی سماعت ہوئی ۔عدالت جرم ثابت ہونے پر کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں عبدالجلیل ،عمران ،گلفراز ،سلیمان اور نجم الدین عرف نجیب اللہ کو 28,28سال قید کی سزا سنادی ہے ۔دہشت گردوں کو کلری تھانہ پولیس نے 2014میں گرفتار کیا تھا ۔ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا تھا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول