ڈاکٹرفاروق ستار کاگڈانی بحری جہاز حادثے پر اظہار افسوس

ڈاکٹرفاروق ستار کاگڈانی بحری جہاز حادثے پر اظہار افسوس

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز بحری جہاز میں دھماکہ اور اس کے نتیجے میں آتشزدگی کے باعث متعدد افراد کے جھلس کر جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ گڈاپ شپ بریکنگ یارڈ کا علاقہ انتہائی حساس ہے اور یہاں بحری جہاز میں آتشزدگی کا واقعہ نااہلی اور مجرمانہ غفلت کا ساخشانہ ہے جس کی تحقیقات کرواکر غفلت کے مرتکب افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کا عملہ اور مشینری نہ ہونے پر بھی گہری تشویش کااظہار کیا اوراس بات پر زور دیا کہ گڈاپ شپ بریکنگ یارڈ آتشزدگی اور ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کیلئے مشینری اور عملہ کی موجودگی یقینی بنائے ۔ انہوں نے بحری جہاز میں آتشزدگی کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی کرے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گڈاپ شپ بریکنگ یارڈ میں لنگر انداز بحری جہاز میں دھماکہ اور آتشزدی کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول