سندھ اسمبلی :متحدہ کی پرویز خٹک کے بیانات پر قرار داد

سندھ اسمبلی :متحدہ کی پرویز خٹک کے بیانات پر قرار داد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی محمدمعین عامرپیرازدہ،سیدقمرعباس رضوی،جمال احمد،نشاط قادری اورنائلہ منیرنے سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویزخٹک کے غیرذمہ دارانہ بیان پرقراردادجمع کروادی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویزخٹک نے صوبائیت کوابھارنے اورپاکستانیوں کو دست وگریباں کرکے خاکم بدہن ملک کاحشرنشرکرنے کی دھمکیاں دیکرپوری قوم کااستحقاق مجروح کیاہے جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔قراردادمیں سندھ اسمبلی کے اراکین کی جانب سے مطالبہ کیاگیاہے کہ وہ وفاقی حکومت تک اپنی تشویش سے آگاہ کریں کہ وطن عزیزکے خلاف اداکئے گئے گستاخانہ کلمات پاکستان سے غداری کے زمرے میںآتے ہیں اس لئے پروزخٹک کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید : کراچی صفحہ اول