مسائل مل بیٹھنے سے حل ہونگے ،نواز شریف کی مشکلات اللہ کی طرف سے کپڑہے :حافظ سعید

مسائل مل بیٹھنے سے حل ہونگے ،نواز شریف کی مشکلات اللہ کی طرف سے کپڑہے :حافظ ...

بہاولپور( بیورورپورٹ) جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ مسائل سڑکوں پر نہیں آپس میں مل بیٹھنے سے حل ہونگے۔ فوج اپنی ذمہ داری ادا کر رہی ہے۔ حکومت بھی اپنا فرض اداکرے۔ مسائل کو ہوا دینے سے ملک میں انتشار پھیلے گا۔ اگر مجھے ثالثی کیلئے کہا گیا تو شریعت کے مطابق کردار ادا کروں گا۔ نواز شریف کی مشکلات اللہ کی طرف سے پکڑ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز البدر جامع محمدیہ اہلحدیث بہاولپور میں کارکنان اور مسؤلین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ جماعۃ الدعوۃ شعبہ دعوت و اصلاح کے مسؤل سیف اللہ خالد،زونل مسؤل ابو معاذ عمران ، ضلعی مسؤل جماعۃ الدعوۃ بہاولپور ابو ہریرہ بھی تھے۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیر کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ آج سیاسی انتشار کی صورت میں دیکھنے کو مل رہا ہے۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال عالمی سازش کا حصہ ہے۔ اس افرا تفری کا مقصد کشمیر کے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ حکومتی و اپوزیشن جماعتیں باہمی لڑائی جھگڑوں کی بجائے کشمیریوں کی مدد کریں۔ آپس میں الجھنے کی وجہ سے کوئٹہ جیسے سانحات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ مظلوم کشمیری چار ماہ سے میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ کرفیو کے باعث ان کے کاروبار تباہ ہو چکے ہیں۔ سفارتی و سیاسی حمایت کے ساتھ ان کی مالی مدد کرنا بھی پاکستان پر فرض ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کی کوشش پورے عالم اسلام پر حملہ ہے۔ حرمین شریفین کے تحفظ کیلئے عالم اسلام کے مسلمانوں کا ایک پیج پر جمع ہونا ہوگا۔ کشمیریوں کی قربانیوں سے آزادی کے چراغ روشن ہو رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمری مزید تیز ہوگی۔ اور بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کو جلد یہاں سے نکلنا پڑے گا۔

حافظ سعید

مزید : کراچی صفحہ اول