صوابی،نجی ٹی وی کی وین پرپی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ،توڑ پھوڑ

صوابی،نجی ٹی وی کی وین پرپی ٹی آئی کارکنوں کا حملہ،توڑ پھوڑ

صوابی(اے این این) صوابی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی وین پر حملہ کردیا ،توڑ پھوڑ کی اور آگ لگانے کی دھمکی،کارکنان نے گاڑی کے شیشے توڑ دئیے ،ریلی کی کوریج کرنے والے عملے کو بھی نشانہ بنایا،بد کلامی اور نعرے بازی ۔تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح صوابی میں تحریک انصاف کے کارکنان نے اس وقت نجی ٹی وی کی ڈی ایس این جی کی گاڑی پر اس وقت حملہ کر دیا جب یہ گاڑی تحریک انصاف کے بیس کیمپ میں موجود تھی اور تحریک انصاف کی اسلام آباد جانے والی ریلی کی کوریج میں مصروف تھی۔اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے گاڑی پر حملہ کر دیا ۔کارکنوں نے سیٹ لائٹ گاڑی کے شیشے توڑ دئیے اور اسے آگ لگانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اس گاڑی کو قافلے سے الگ کر دیا جائے ۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اس موقع پر عملے سے بدکلامی کی اور نعرے بازی بھی ۔کہ ڈی ایس این جی میں موجود ان کے کیمرہ مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول