انیس قائم خانی کی رہائی پر پاکستان ہاؤس میں جشن

انیس قائم خانی کی رہائی پر پاکستان ہاؤس میں جشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی دفتر پاکستان ہاؤس میں پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی رہائی کی خبر سنتے ہی پارٹی کارکنان، ذمہ دارن اور عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کی بڑی تعدادمرکزی سیکریٹریٹ میں جمع ہوگئی، پارٹی صدر انیس قائم خانی سے اظہار یکجہتی کرنے کے لئے جمع ہونے والے کارکنان و عوام کی پاک سرزمین پارٹی کے حق میں نعرے بازی،عوام کی بڑیء تعداد مٹھائیاں تقسیم کرتی رہی ، پاکستان کے قومی پرچم کے ہمراہ آئے ہوئے پارٹی کارکنان اور عام عوام کی خوشی قابل دید ہے، پاک سرزمین پارٹی کے مرکزی دفتر میں عوام کی جانب سے ٹیلی فون کالز، ای میلزاور دیگر سوشل ذرائع سے ہزاروں کی تعداد میں مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ حیدرآباد سمیت اندرون سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختون خواہ ، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا سمیت بیرون ممالک سے جاری ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر