ن لیگ کے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی جعلی ڈگری کیس سے بری

ن لیگ کے ایم پی اے شوکت عزیز بھٹی جعلی ڈگری کیس سے بری

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی راجہ شوکت عزیز بھٹی کو جعلی ڈگری کیس سے بری کر دیا گیا ،گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سیشن جج بہادر علی خان کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی شوکت عزیز بھٹی کے وکیل ملک عبدالوحید انجم عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر راجہ شوکت عزیز بھٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد ضلع کچہری میں موجود تھی راجہ شوکت عزیز بھٹی پر الزام تھا کہ انہوں نے کاغذات کے نامزدگی کے ساتھ بی اے کی جو ڈگری لگائی ہے وہ جعلی ہے،الیکشن کمیشن نے شوکت عزیز بھٹی کے خلاف عدالت میں فوجداری استغاثہ دائر کیا تھا لیکن الیکشن کمیشن عدالت میں راجہ شوکت عزیز بھٹی ایم پی اے کی ڈگری جعلی ثابت نہ کر سکا عدالت نے ملک عبدالوحید انجم کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے راجہ شوکت عزیز بھٹی کے خلاف دائر استغاثہ خارج کر کے بریت کا فیصلہ سنا دیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہادر علی خان نے جب فیصلہ تحریر کروایا تو اس وقت سٹینو گرافر کے علاوہ باقی تمام سٹاف کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا،سماعت کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر