کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس کا اہم کردار ہے ،کورکمانڈر

کراچی میں قیام امن کیلئے پولیس کا اہم کردار ہے ،کورکمانڈر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے منگل کوسینٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس سندھ اے ڈے خواجہ نے سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے نظام اور جرائم کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی دی۔کورکمانڈر نے شہدائے سندھ پولیس کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن کے لئے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ساتھ پولیس کے شہداء نے بھی اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختارنے کہا کہ کراچی میں امن کو پائیدار بنانے میں پولیس کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہر طرح کے دباؤ اور مداخلت سے آزادی ہی پولیس کی بہترکارکردگی کو یقینی بنا سکتی ہے۔کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت کے مطابق پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاک آرمی ہرطرح کا تعاون اور مدد جاری رکھے گی۔قبل ازیں کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی آمد پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ان کا استقبال کیا پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ کورکمانڈر نے شہدائے سندھ پولیس کی یادگار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر