جوہر آباد ،پولیس مقابلے میں دہشتگرد ہلاک،ملزم کے 5ساتھی فرار ،اسلحہ برآمد

جوہر آباد ،پولیس مقابلے میں دہشتگرد ہلاک،ملزم کے 5ساتھی فرار ،اسلحہ برآمد

جوہرآباد(نمائندہ پاکستان)وادی سون کے پہاڑی علاقہ کنہٹی کے نزدیک پولیس مقابلہ میں القاعدہ کا دہشت گرد بنیامین ہلاک ہو گیاجبکہ اس کے پانچ ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے، دہشت گرد بنیامین ولد نجیب اﷲ ہنگڑاعون کھوڑہ کا رہائشی تھا اور پولیس کانسٹیبل محمد بشیر کے قتل کے مقدمہ میں بھی مفرور تھا ۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بنیامین اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کنہٹی سے ملحقہ ایک ڈیرہ پر موجود ہے جس پر ڈی ایس پی مٹھہ ٹوانہ اسد اﷲ خان اور ایس ایچ او عظمت جوئیہ کی سربراہی میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارااس دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں دہشت گرد بنیا مین ہلاک ہو گیا اور اس کے ساتھی اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ فرار ہونیوالے ملزمان میں تنزیل الرحمن ‘ عمر ممتاز‘ حبیب الرحمن اور اُن کے دو نامعلوم ساتھی شامل ہیں۔ پولیس نے ایک کلاشنکوف ،ایک 9ایم ایم پستول، ایک خود کش جیکٹ اورایک دستی بم قبضہ میں لے لیا ہے۔ تھانہ نوشہرہ میں ملزمان کے خلاف دہشت گردی‘ اقدام قتل ‘ ایکسپلوزیو ایکٹ اور آرمز ایکٹ سمیت متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر