صوبائی وزیر ایکسائز نے 27 ای ٹی اوز میں آفر لیٹر تقسیم کئے

صوبائی وزیر ایکسائز نے 27 ای ٹی اوز میں آفر لیٹر تقسیم کئے

کرا چی (اسٹاف رپورٹر )صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن وانسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کو اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرنا چاہیے اور ان کے اندر دباؤ میں کام کرنے کی صلاحیت ہونا چاہیے تا ہم انہیں کوئی غیر قانونی دباؤ برداشت نہیں کرنا چاہیے، یہ بات منگل کو انہوں نے اپنے دفتر میں سندھ پبلک سروس کا امتحان پاس کرنے والے 27 ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کو آفر لیٹر تقسیم کرنے کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کی اس موقع پر سیکریٹری ایکسائز ڈاکٹر منصور عباس رضوی اور ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ نوجوان اور باصلاحیت نوجوان افسران کو دیکھ کر انہیں خوشی ہوئی ہے اور ان کے درمیان ایک لڑکی کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ لڑکیا ں کسی بھی میدان میں صلاحیتوں میں کم نہیں ہیں انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ حکومت اور عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں اس موقع پر صوبائی وزیر مکیش کمار چاؤلہ ،سیکریٹری ڈاکٹر منصور عباس رضوی اور ڈی جی ایکسائز شعیب احمد صدیقی نے افسران کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر