لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی 150 سالہ تقریبات کا آغاز ‘ پرچم کشائی

لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی 150 سالہ تقریبات کا آغاز ‘ پرچم کشائی

ملتان ‘ وہاڑی ‘ بہاولپور ( خبرنگار خصوصی ‘ نمائندگان ) لاہور ہائیکورٹ کے قیام کی ڈیڑھ سو سالہ تقریبات کا قومی پرچم اور ہائیکورٹ کا جھنڈا لہرا کر آغاز کردیا گیا ۔ اس سلسلے میں ملتان سے خبر نگار خصوصی کے مطابق لا ہو ر ہا ئی کو رٹ کے قیا م کے 150 سال مکمل ہو نے کے سلسلہ میں لاہو ر ہا ئی کو رٹ ملتا ن بنچ(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

کے سبز ہ زار میں سینئر جسٹس مسٹر جسٹس سید محمد کا ظم رضا شمسی نے قو می پر چم اور ہا ئی کورٹ کا جھنڈا لہرا کر تقریبا ت کا آ غاز کیا۔اس موقع پر پو لیس کے چاق و چو بند دستے نے پر چمو ں کو سلا می دی اور پولیس بینڈ نے قومی ترا نے کی دھن پیش کی۔ملکی امن و سلا متی اور خو شحا لی کی علا مت کے طو ر پر کبو تر اور رنگا رنگ غبا ر ے فضا ء میں چھو ڑ ے گئے۔تقر یب میں پا کستان کی سلامتی و ترقی ، امن و اما ن ، انصا ف کی بر وقت فرا ہمی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔اس موقع پر لا ہو ر ہا ئی کو رٹ ملتا ن بنچ کے مسٹر جسٹس امین الدین خان ، مسٹر جسٹس علی با قر نجفی ، مسٹر جسٹس قا ضی امین احمد ، مسٹر جسٹس چو ہد ری مشتاق احمد ،مسٹر جسٹس مسعود عابد نقوی ،مسٹر جسٹس چوہد ری محمداقبال، ایڈ یشنل رجسٹرا ر افتخا ر احمد صمد انی ، ڈ پٹی رجسٹرا ر (جنر ل) نصر اللہ نیازی ،ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن ججز ملتان ، لودہر اں، راجن پور، خانیوا ل،سا ہیوال، لیہ، ڈیرہ غازیخا ن، وہا ڑ ی ، سینئر سول جج صا حبا ن ،ایڈ یشنل پراسیکیو ٹر جنر ل چوہدری احمد رضا ،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنر ل عبدالودود،ڈپٹی پراسیکیو ٹر جنر ل ند یم رضوی ،ہا ئیکورٹ با ر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکر ٹر ی چوہد ری عمر حیا ت ،ڈسٹرکٹ با ر ایسو سی ایشن کے صد رعظیم الحق پیرزا دہ ،ہا ئی کورٹ با ر ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک محمد صدیق ڈوگر ، فنا نس سیکر ٹر ی میا ں محمد خالد نعیم ،ایگزیکٹیو ممبرا ن مہر فخر رضا ،اجمل ملا نہ ،فرخ عزیز لنگاہ، ملک سبغطین الحسنین ، شمس الحق ڈوگر ،محمد شکیل چوہد ری ،عبدالسلیم چوہد ری، محمد ارشد جا وید ،طاہر چو ہد ری ،رفیق احمد بھٹی ،مس صبح خانم ،منظو ر حسین بھٹہ ،پیر عمر ان ارشد بودلہ ،سینئر ایڈ وکیٹ میا ں ارشد حسین ،سینئر وکلا ء صاحبا ن اور لا ء افسرا ن بھی ا س موقع پر موجود تھے۔ایڈ یشنل سیشن جج ملتا ن ارشد انجم نے اس موقع پر بتا یا کہ چیف جسٹس لا ہورہا ئی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصو ر علی شاہ کی ہد ایت پر لا ہو ر ہا ئی کورٹ کے قیا م کے 150 سا ل مکمل ہو نے پر تقریبا ت کاانعقا د کیا جارہا ہے جس کا مقصد اپنا احتسا ب کر نا ہے تا کہ ہم جا ئز ہ لیں کہ کہاں کہاں کو تا ہیا ں ہو ئی ہیں اور انہیں کس طر ح دور کیا جا سکتا ہے۔تقر یب میں تلا وت قرآن پا ک کی سعا د ت حافظ محمد نعیم اور نعت رسول مقبو ل محمد اسلم نے پیش کی۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق ہا ئی کورٹ کی 150سو سالہ تقریبات کے سلسلہ میں ایوان انصاف میں پرچم کشائی کی گئی ڈسٹرکٹ بار کا کوئی نما ئندہ پرچم کشائی میں شریک نہ ہوا ، جنرل سیکرٹری ڈسٹر کٹ بار مسعود ظفر ایڈووکیٹ نے کہا کہ پنجا ب بار کونسل کی جا نب سے ہا ئی کورٹ کی150سوسالہ تقریبات کے با ئیکاٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کررہے ہیں پنجاب بار کونسل کے فیصلوں کی پا بند ی کریں گے انہوں نے کہا کہ جب تک پنجا ب بار کونسل کی جا نب سے تقریبات کا با ئیکا ٹ رہے گا ڈسٹرکٹ بار کابھی کوئی نما ئندہ تقریبات میں شر کت نہیں کرے گا تاہم 13نو مبر کو ہونے والا سیشن جج الیون اور پریزیڈنٹ بار الیون کے درمیان کرکٹ میچ شیڈول کے مطابق کھیلا جا ئے گا ۔ بہاولپور سے بیورو رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ میں لاہور ہائیکورٹ کی 150سالہ تقریبات کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں سینئر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے رسم پرچم کشائی ادا کی۔ اس موقع پر جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس خالد محمود ملک اورجسٹس شاہد مبین بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں سینئر جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے دیگر جج صاحبان ، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نوازش علی پیرزادہ اور دیگر عہدیداران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاول پور ریحان بشیر اور ایڈیشنل رجسٹرار کے ہمراہ غبارے ہوا میں چھوڑے اور کبوتروں کو آزاد کیا۔ تقریب میں سینئر وکلاء اور لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بینچ کے ملازمین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر