انصاف کو سوسائٹی کا لازمی جزو بنانے کیلئے جہد مسلسل ضروری ہے ‘ پرویز علی شاہ

انصاف کو سوسائٹی کا لازمی جزو بنانے کیلئے جہد مسلسل ضروری ہے ‘ پرویز علی شاہ

خانیوال (بیورو نیوز‘ نمائندہ پاکستان )ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج سید پرویز علی شاہ نے کہا ہے کہ انصا ف کو سو سائٹی کا لا زمی جزو بنا نے کے لئے ضرو ری ہے کہ اسکے لئے کو شش اور پیہم جدو جہد کی جائے اور ہا ئی کورٹ کے قیا م کی 150سالو ں کی تا ریخ اس امرکی گوا ہ ہے و ہ گزشتہ رو ز سینئر سول جج طا ہر اسلم کے ہمرا ہ لاہور ہائی کور ٹ کی 150سا لہ تقریبات کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دے رہے تھے انہو ں نے بتا یا کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کو رٹ سید منصو ر شا ہ کی ہدا یا ت کی رو شنی میں ضلع سطح پر بھی 150سا لہ(بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

تقریبات ملی جذبے سے منائی جائیں گی اس مو قع پر بینچ اور بار کے درمیان کرکٹ میچ ہو گا ، زندگی کے مختلف شعبو ں سے تعلق رکھنے والی شخصیا ت کو شامل کر کے انصاف کی ضرو رت و اہمیت اور ہما رے کر دار با رے سیمینار ہو گا ، انہو ں نے بتا یا کہ سکو لو ں کے طلباء و طا لبا ت کو عدالتو ں کا دور ہ کر وا یا جائے گا جہاں انہیں عدالتی نظا م اور نصاف با رے بریفنگ دی جائے گی انہو ں نے بتا یا کہ 4سال سے 14سال تک کے بچو ں کی پینٹگز کا مقا بلہ کر وا یا جائے گا ، لا ہور ہائی کو ر ٹ کی عما رت اور ججو ں کی نایاب، پرا نی اور نا قابل فرامو ش تصاویر کا مقا بلہ ہو گا ، 22سال تک کے طلبا ء طا لبا ت کے درمیا ن انصا ف کے تصور با رے مضمو ن نویسی کا مقابلہ ہوگا جبکہ قا نو ن کی حکمرا نی کے تصور پر فو ٹو گرا فی کا مقابلہ بھی ہو گا اور اس سلسلے میں حصہ لینے والے طلبا ء و طا لبا ت اور لو گ 15نو مبر تک اپنی تخلیقات سیشن آفس میں جمع کروائیں گے جبکہ ہر مقا بلے بھی تین تین انعامات دے جائیں گے انہو ں نے کہا کہ ان تقریبات اور سر گرمیو ں کا مقصد معا شرے میں انصا ف کے اعلیٰ تصور تک رسائی ہے اور امید ہے کہ ہم ان مقاصد کو حاصل کر سکیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر