سپریم کورٹ کے فیصلے سے سیاسی بحران کا کوئی اندیشہ نہیں،حافظ ادریس
ملتان (سٹی رپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ محمد ادریس (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
نے سپریم کورٹ کے کرپشن کے خلاف اپنی نگرانی میں کمیشن کے قیام کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے عوام کے جذبات کی ترجمانی اور ملک و قوم کے بہترین مفاد میں قرار دیا ہے اور کہاہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے نہ تو قومی اداروں کو کسی قسم کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا اور نہ ہی سیاسی بحران کا کوئی اندیشہ پیدا ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ موجود ہ حالات میں اس سے بہتر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا۔ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ حکومت اور سیاسی قیادت عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے کے مطابق نیب اور الیکشن کمیشن سمیت قومی ادارے اس فیصلے کی روشنی میں عدالت سے مکمل تعاون کریں ۔