زکریا یونیورسٹی میں2ڈپٹی آر او کی تعیناتی معمہ بن گئی

زکریا یونیورسٹی میں2ڈپٹی آر او کی تعیناتی معمہ بن گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی میں دو ڈپٹی آر او زکی تعیناتی کی اطلاعات پر معمہ بن گیا‘ بتایا گیاہے کہ گزشتہ روز یونیورسٹی میں (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

یہ خبر پھیل گئی کہ انتظامیہ نے دو اساتذہ اسسٹنٹ پروفیسر فواد اور انجینئر یاسر کو ڈپٹی آر او تعینات کردیا ہے جس پر ایک حلقے کا کہنا تھا کہ یہ سرا سر خلاف قانون ہے ، ان اسامیوں کی ایکٹ میں کوئی گنجائش نہیں ہے تاہم انتظامیہ اس معاملے کی تردید کرتی رہی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بارے میں ورکنگ پیپر تیار ہوا مگر رجسٹرارآفس میں بحث کے بعد روک لیا گیا ہے ‘ اس بارے میں انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی اس بارے میں بات ہوئی ہے کوئی فیصلہ نہیں ہوا ، قانون کا جائزہ لیا جارہاہے ، فی الحال ان پوسٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر