عالم اسلام سعودی عرب کیلئے ہر سطح پر تعاون کا اعلان کرے،احمد لدھیانوی

عالم اسلام سعودی عرب کیلئے ہر سطح پر تعاون کا اعلان کرے،احمد لدھیانوی

ملتان (سٹی رپورٹر)اہلسنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ پاکستان ،ترکی ، اور قطر سمیت دیگر اسلامی ممالک سعودی عرب کو درپیش بحران کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں ، انہوں نے کہا کہ پورے عالم اسلام کو چاہیے کہ وہ سعودیہ کے لیے ہر سطح پر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

تعاون کا اعلان کریں ،یمنی حوثی باغیوں کی جنگ سعودی عرب کے خلاف نہیں بلکہ اسلام کے خلاف جنگ ہے،اور وہ مقا مات مقدسہ پر اپنا قبضہ جمانا چاہتے ہیں ،علامہ لدھیانوی نے مزید کہا کہ مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودیہ کی سلامتی کے لیے بحثیت مسلمان ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم ان حالات میں سعودی اتحاد کے ساتھ کھڑے ہوں ،اس سلسلے میں کسی تاخیر سے کام نہیں لینا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ یہ کوئی فرقہ ورانہ معاملات نہیں ہیں بلکہ اسلام مسلمانوں کی بقاء کا مسلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ مقامات مقدسہ کے دفاع کے لیے ہماری خدمات حاضر ہیں ،اور حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،حرمین شریفین کی بقاء کا مسلہ امت مسلمہ کی بقاء کا مسئلہ ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر