ضلع ملتان کی 3 تحصیلوں میں زرعی اصلاحات کے رقبہ کی تفصیلات مرتب

ضلع ملتان کی 3 تحصیلوں میں زرعی اصلاحات کے رقبہ کی تفصیلات مرتب

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) فیڈرل لینڈ کمیشن کے احکامات پر ضلع ملتان کی تین تحصیلوں میں زرعی اصلاحات کے رقبہ کی تفصیلات مرتب کی گئیں ‘ محکمہ مال کے فیلڈ سٹاف نے تحصیل ملتان صدر ‘ تحصیل شجاعباد اور تحصیل جلالپور میں بڑے جاگیر داروں کی ضبط ہونیوالی اراضی کی تفصیلات ڈی سی او(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

آفس میں جمع کرا دیں جبکہ ملتان سٹی کے پٹواریوں نے لینڈ کمیشن اراضی رپورٹ کی تیاری میں لیت و لعل سے کام لینا شروع کررکھا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ تحصیل ملتان سٹی کے موضع درانہ لنگانہ میں لینڈ کمیشن کی سینکڑوں کنال اراضی پر ہاتھ صاف کر لیے گئے ہیں ‘ جس پر اس وقت ایک ہاؤسنگ سکیم بنائی جا رہی ہے ۔ اس موضع کے بڑے جاگیر داروں نے علاقہ پٹواری کی ملی بھگت سے جاگیر داروں کو خانہ کاشت میں مزارعین ظاہر کیا اور اراضی کی منتقلی میں انہیں مکمل مدد فراہم کی ۔ بتایا جاتا ہے تحصیل ملتان سٹی کے دیگر مواضعات میں بھی یہی صورت پائی جاتی ہے ۔یاد رہے گزشتہ ماہ فیڈرل لینڈ کمیشن نے ملتان سمیت پنجاب بھر کے ڈی سی اوز سے زرعی اصلاحات کے تحت ضبط ہونیوالی اراضی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ‘ جس پر تحصیل ملتان سٹی کے علاوہ باقی تینوں تحصیلوں کے فیلڈ سٹاف نے رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی او آفس میں جمع کرا دی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ فیڈرل لینڈ کمیشن نے 1972-1959 اور 77 کے دوران ضبط ہونیوالی اراضی کی تفصیلات طلب کی ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر