عمران خان نے نواز شریف کو مضبوط ‘ قوم کو رسوا کیا ‘ جمشید دستی

عمران خان نے نواز شریف کو مضبوط ‘ قوم کو رسوا کیا ‘ جمشید دستی

ملتان (سٹی رپورٹر)عوامی راج پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کے بارے میں سپریم کورٹ کا فیصلہ درست ہے لیکن عمران خان نے قوم کو بیوقوف بنایا ہے اور خود بنی گالہ میں چھپے رہے اور کارکن گرفتار ہو تے رہے اور تشدد کا نشانہ بنتے رہے اور دو کارکن شہید بھی ہو ئے اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرنا ہی تھا تو پھر فیصلے کے بعد اس احتجاج کی کال دی جاتی لیکن یہ اس کی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ناکامی ہے انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے میاں نواز شریف سے مک مکا کیا ہے اور میاں نواز شریف کو مضبوط کیا ہے جبکہ دوسری طر ف انہوں نے قوم کو رسوا کیا ہے انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ پانامہ کرپشن میں ملوث سب کا احتساب کرے گی اور سپریم کورٹ کی ہدایت پر بننے والا کمیشن پانامہ کرپشن میں ملوث سب کا بلاامتیاز احتساب کرے گا انہوں نے کہا کہ حکومت تمام گرفتار کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرے اور ان پر بنائے گئے سیاسی مقدمات فوری طور پر ختم کئے جائیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر