سندھ میں کالعدم تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیا جائے،اقتدار حسین نقوی

سندھ میں کالعدم تنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیا جائے،اقتدار حسین نقوی

ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی فعالیت اور اہل تشیع پر دن دہاڑے حملے اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت اور اداروں کے اندر دہشتگردوں کے سہولت کار موجود ہیں، پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت، وزیراعلی ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی سندھ صوبے بھر میں(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کالعدم دہشتگردتنظیموں کی کھلے عام فعالیت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف فی الفور کاررائی عمل میں لائیں، بصورت دیگر دہشتگردی کا شکار محب وطن ملت تشیع صوبے بھر میں احتجاجی تحریک کا آغاز کرنے پر مجبور ہوگی۔ ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ملتان میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ غلام جعفر انصاری، علامہ علی حسنین نقوی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ اقتدار نقوی نے مزید کہا کہ کراچی میں عزاداری پر مسلسل دہشتگردانہ حملے ثابت کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ملت جعفریہ کے تحفظ میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ رہنماو ں نے کہا کہ حکمرانوں اور قانون نافذ کی تمام تر توجہ مجالس و عزاداری کے اعداد و شمار جمع کرنے پر لگی ہوئی ہے، جبکہ کالعدم تنظیموں اور دہشتگرد عناصر کے بارے میں تمام معلومات ہونے کے باوجود ان کے خلاف کارروائی کرنے میں مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر